زین مدنی: بسنت کا جوش اور خوشیاں لاہوریوں کے چہرے پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس ماحول کو مزید چار چاند لگانے کیلئے گلوکارخواجہ نصیرنےبھی بسنت کاگاناتیارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایورنیو سٹوڈیو میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے جبکہ 100سے زائد ڈانسر لڑکے لڑکیوں نے ریکارڈنگ میں حصہ لیا ہے۔
گانے کے کوریوگرافر اور ڈائریکٹر پپو سمراٹ، ویڈیو کے ڈی او پی عادل عسکری نے بہترین کام کیا جبکہ اداکارسجادشوکی،عامرریاض نےبھی ویڈیو میں پرفارم کیا۔اداکار معمر رانا کی بھی سیٹ پر آمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق گلوکارخواجہ نصیر کی تیار کردہ گانے کی ویڈیو دو فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App