ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی کی عدم بازیابی کیس، عدالت کا ڈی پی او کی پیش رپورٹ پراظہارِعدم اطمینان

مغوی کی عدم بازیابی کیس، عدالت کا ڈی پی او کی پیش رپورٹ پراظہارِعدم اطمینان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ میں مغوی کی عدم بازیابی، شہری کی مبینہ غیر قانونی حراست سے متعلق کیس , ڈی پی او حافظ آباد محمد کامران عدالت پیش ,عدالت کا ڈی پی او کی پیش رپورٹ پراظہارِعدم اطمینان,غیر قانونی حراست میں ملوث تھانیدار کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

جسٹس تنویراحمدشیخ نےشہری ذوالقرنین کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔۔ درخواست گزار نے حافظ آباد پولیس کی غیر قانونی حراست کیخلاف لاہورہائیکورٹ سےکیاتھا۔ ڈی پی اوحافظ آبادکامران ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل حافظ محمدظہیرناصرکےہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈی پی او سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے عدالت کا حکم پڑھ لیا ہے۔ڈی پی او نے جواب دیا کہ انہوں نے عدالتی حکم کا مطالعہ کر لیا ، معاملے کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جسٹس تنویر احمد شیخ نے ڈی پی او سے یہ بھی پوچھا کہ انہیں بطور ڈی پی او حافظ آباد کتنی مدت ہو چکی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ یہ ان کی بطور ڈی پی او پہلی تعیناتی ہے اور انہیں اس عہدے پر ڈیڑھ ماہ ہو چکا ۔عدالت نے ڈی پی او حافظ آباد کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کر کے 7روز کے اندر رپورٹ عدالت میں پیش کر یں۔عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer