ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب :سرکاری نرسنگ کالجزمیں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

پنجاب :سرکاری نرسنگ کالجزمیں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:   پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کی جانب سے بی ایس نرسنگ کے چار سالہ پروگرام کے لیے مارننگ اور ایوننگ شفٹس کی سلیکشن لسٹیں جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چار سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام میں سب سے زیادہ میرٹ لڑکوں کے واحد نرسنگ کالج، کالج آف نرسنگ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا رہا۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال نرسنگ کالج کی مارننگ شفٹ کا میرٹ 93.5455 فیصد جبکہ ایوننگ شفٹ کا کم سے کم میرٹ 93.4167 فیصد رہا۔

سب سے کم میرٹ کالج آف نرسنگ ڈسٹرکٹ ہسپتال خوشاب کا رہا، جہاں مارننگ شفٹ کے لیے کم سے کم میرٹ 86.9167 فیصد مقرر کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پہلی سلیکشن لسٹ میں منتخب امیدواروں کے لیے فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری مقرر کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 45 سرکاری نرسنگ کالجز میں مارننگ شفٹ کے لیے 3100 نشستیں جبکہ ایوننگ شفٹ میں 3000 نشستیں دستیاب ہیں۔ داخلوں کے اگلے مراحل سے متعلق تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔