عابد چودھری:چوکی کرول گھاٹی پولیس نےغیرقانونی شیشہ ڈورکی سپلائی ناکام بنادی۔
چوکی انچارج غلام مصطفی نے ٹیم کےہمراہ کارروائی کی۔پولیس ترجمان کے مطابق قاتِل ڈورفروخت کرنےوالے ملزم اکبرنویدکوکرول گھاٹی روڈسے ڈورکےکارٹن سمیت گرفتارکیاگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کےقبضےسے80عددتیارشیشہ ڈورکی چرخیاں برآمد کی گئیں ،دوران تفتیش ملزم نےشیشہ ڈورتیارکرکےلاہورکےمختلف علاقوں میں فروخت کرنےکااعتراف کیا۔
ملزم نویدپرمقدمہ درج کرکےانویسٹی گیشن کےحوالےکردیاگیا۔
واضح رہے کہ شیشہ اور تیز دھار ڈور کی تیاری ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ماضی میں پتنگ بازی کے باعث موٹرسائیکل سواروں کی ڈور پھرنے سے اموات کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔