غزہ میں اسرائیلی حملےجاری، مزید 165 فلسطینی شہید،290 زخمی

غزہ میں اسرائیلی حملےجاری، مزید 165 فلسطینی شہید،290 زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیل کی خونریز کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں مزید 165 فلسطینی شہید اور 290 زخمی ہو گئے۔

  فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 422 ہو گئی، شہید فلسطینیوں میں 11 ہزار سے زائد بچے اور 7 ہزار 500 خواتین شامل ہیں، مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں۔

  عرب میڈیا کے مطابق رات گئے الخلیل اور نابلس سے اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا،اسرائیل کا ممکنہ معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں 2 ماہ کے لیے جنگ روکنے کا امکان ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایک ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کر رہے ہیں جس کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گی۔

 یاد رہے کہ غزہ سے شروع ہونیوالی جنگ آہستہ آہستہ مشرق وسطیٰ میں پھیلتی جارہی ہے ۔اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے میں کم از کم تین امریکی فوجی ہلاک، پچیس سے زائد زخمی ہوگئے، یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس میں عراق اور شام میں متحرک ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپ ملوث ہیں۔