(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہونی چاہئے،تمام سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے ، معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے ، معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ دہشتگردی ملک کاسب سے بڑا چیلنج ہے،دہشتگردی کے ناسور نے قومی وجود کولہولہان کیا،ہماری سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے،سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکتا،ہم نے اپنے وسائل سے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی، آج پھر دہشتگردی سر اٹھاتی نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر جس طرح عمل ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا،نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں گیا،ان کاکہناتھا کہ دنیا میں مذاکرات واحد راستہ ہے جس سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، تشدد سے کوئی مسئلہ کبھی حل نہیں ہوا،وفاقی وزیر نے کہاکہ باچا خان کی نظریاتی جدوجہد مسلسل جاری ہے،باچا خان کا نظریہ عدم تشدد کا ہے ، باچا خان کے نظریے سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔