ویب ڈیسک:شہدادکوٹ میں اے سیکشن تھانے کے لاک اپ سے تین قیدی فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مفرور قیدی فائرنگ اور قتل کےالزام میں زیر حراست تھے، ملزمان کو چار روز قبل پولیس نے گنداواہ سے گرفتار کرکے شہدادکوٹ منتقل کیا تھا۔
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے فرار ہونے پر ایس ایچ او اے سیکشن ابراہیم سومرو سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق امان اللہ سومرو کو نیا ایس ایچ او اے سیکشن تعینات کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی ارباب سومرو کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔