پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا سخت ردعمل

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا سخت ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

اب اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 200 ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین مہنگائی کی توقع ہے۔

Ansa Awais

Content Writer