ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو شکست دے دی
کیپشن: Multan Sultan vs Lahore Qalandars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے 207 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا،خوشدل شاہ نے آخری اوور میں 3 چوکے لگا کر ملتان سلطانز کو فتح دلائی ،شان مسعود83 اور کپتان محمد رضوان 69 رنز بنا کر نمایاں رہے،لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی 3 ، حارث رﺅف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

 لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان کے دھواں دھار  76 رنز کی بدولت 206 رنز سکور کئے، کامران غلام 43، عبداللہ شفیق 24، محمد حفیظ نے 16 رنز بنائے ، ڈیوڈ ویزے اور راشد خان 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ، عمران طاہر، شاہ نواز دھانی اور ڈیوڈ ولے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 قبل ازیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کرلاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer