شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور پراجیکٹ پر اہم پیشرفت

شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور پراجیکٹ پر اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: شہر میں نئے میگا پراجیکٹس شروع کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنے میں اہم پیش رفت، شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے کے لئے بائیس کنال اراضی کی لینڈ ایکوزیشن کے لئے سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اگلے میگا پراجیکٹ شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے لئے تحصیل سٹی موضع نولکھا کے ستاون خسرہ جات پر سیکشن چار نافذ کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے نے ڈسٹرکٹ کلکٹر سے منصوبے کی اراضی پر سیکشن چار کے نفاذ کی استدعا کی تھی، ایڈیشنل کلکٹر لاہور نے سیکشن چار کے نفاذ کے بعد مجوزہ اراضی کی خرید و فروخت کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے کیلئے ایک ارب سے زائد لینڈ ایکوزیشن شامل کی گئی ہے۔

سیکشن چار کے بعد سیکشن پانچ لگانے کے لئے اراضی کی مالیت کلکٹر کو منتقل کی جائے گی، مجموعی طور پر شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور پر ساڑھے چار ارب سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق منصوبے کا پی سی ون ڈی ڈبلیو پی میں منظوری کے لئے ارسال کیا جاچکا ہے، سیکشن چار کے بعد سیکشن پانچ کی کارروائی بھی بروقت مکمل کی جائے گی۔