کتے پر چلائی گئی گولی شہری کو جا لگی

کتے پر چلائی گئی گولی شہری کو جا لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) آوارہ کتے کیلئے چلائی گئی گولی سے شہری زخمی، ہنجروال کے علاقے میں میں گولی لگنے سے 50 سالہ شخص نذیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قطار بند روڈ کے قریب واقع گلشن پارک میں نامعلوم افراد آوارہ کتے کو مارنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران کتے پر کیا گیا فائر سامنے دکان پر موجود شہری کے سینے پر جا لگا۔

شہریوں نے ریسکیو 1122 کے ذریعے نذیر کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تلاش جا ری ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔