(ریحان گل) تحریک انصاف حکومت نے (ن) لیگ کے دور میں شروع کی گئی سکیموں کو رواں ترقیاتی پروگرام میں شامل ہی نہیں کیا، لاہور کی 10 کروڑ لاگت کی 15 سکیمیں بھی فنڈز نہ ہونے کے باعث لٹک گئیں۔
سابقہ پنجاب حکومت نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے زیر انتظام لاہور سمیت صوبے کے 36 اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے تھے، جن پر کچھ فنڈز پہلے ہی خرچ کیے جاچکے ہیں، بعدازاں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد پچھلے ترقیاتی پروگرام میں ان سکیموں کو شامل کیا گیا تھا مگر ان کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز ہی جاری نہیں کئے گئے جبکہ رواں ترقیاتی پروگرام سے ان کو نکال ہی دیا گیا ہے، جس بعد 4 ارب 71 کروڑ کے بقایا جات سے مکمل ہونیوالی سڑکوں کی 464 سکیمیں لٹک گئی ہیں، جن میں 10 کروڑ بقایا جات کی لاہور کی بھی 15 سکیمیں شامل ہیں۔