آئی جی پنجاب کی ویڈیولنک کانفرنس، اضلاع میں جرائم کی صورتحال کاجائزہ لیا

آئی جی پنجاب کی ویڈیولنک کانفرنس، اضلاع میں جرائم کی صورتحال کاجائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے آر پی اوز ڈی پی او کانفرنس، یکم جنوری سے 31 دسمبر 2017 تک صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت پچھلے سال میں کرائم کے حوالے سے پہلی آر پی او، ڈی پی اوکانفرنس میں سی پی او کے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔ پنجاب کی تمام ریجنز کے آر پی اوز اوراضلاع کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب نےجرائم کی شرح میں کمی اور چالان جمع کرانے میں اچھی کارکردگی دکھانے پر فیصل آباد ریجن کی کارکردگی کو سراہااورآر پی او فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کو شاباش دی ، جرائم کی شرح میں اضافے پر اوکاڑہ ، قصور ، اٹک ، جہلم ، ڈی جی خان اضلاع کے ڈی پی اوزپر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایک ماہ میں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

انکا مزیدکہنا تھا کہ پولیس حراست میں ہلاکت یا فرار ہونے کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہ ہواور ماتحتوں کی اے سی آرز نہ لکھنے والے افسران کو اظہار نا پسندیدگی کے خطوط بھجوانے کے ساتھ ساتھ انکی اے سی آرز بھی روک لی جائیں گی ۔تمام اضلاع میں اینٹی رائٹس فورس تشکیل دے کر انکی تربیت کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔