سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کیلئےسینیٹر تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کیلئےسینیٹر تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدرنے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کیلئےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ۔

سینیٹ سے استعفوں کے بعد گیارہ نشستیں خالی ہوگئی ہیں. سینیٹر تاج حیدر نے خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے.

سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اس وقت سینیٹ آف پاکستان کی گیارہ نشستیں خالی ہیں،  سینیٹ نامکمل ہے اور تعداد میں کمی تقریباً 10 فیصد ہے، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 127 سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اسی ایکٹ کا سیکشن 107 سینیٹ کے تمام انتخابات کا طریقہ کار بتاتا ہے، انتخابی شیڈول کے ہر مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ایک دن سے زیادہ کا وقت نہیں دیا جاتا،  سینیٹ کی مذکورہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی،سینیٹر جام مہتاب، سینیٹر نثار کھوڑو،سینیٹر غفور حیدری،سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر صادق سنجرانی، سینیٹر شہزادہ عمر، سینیٹر مرحوم رانا مقبول، سینیٹر شوکت ترین اور سینیٹر انوار الحق کاکڑنے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیا ہے۔