دیپیکا ،رنویرکے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع،جوڑے نے تصدیق کر دی

دیپیکا ،رنویرکے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع،جوڑے نے تصدیق کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ڈیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں نئے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔

 بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2018 میں شادی کرنے والے بالی وڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بہت جلد متوقع ہے۔

 برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر ڈیپیکا پڈوکون نے ساڑھی پہنی ہوئی تھی۔ میڈیا نے اداکارہ کا محتاط اندازبھانپا مگر تاحال بالی وڈ جوڑے نے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے بالی وڈ جوڑے ڈیپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی جبکہ دونوں اداکاروں کی یہ محبت کی شادی تھی۔