(فہد علی) شاہدرہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ عباس نگر میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے کی رہائشی آٹھ سالہ بچی کو ملزم قمر عباس نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر متاثرہ بچی کے ورثا کی جانب سے پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم قمر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔