ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونین کونسلز ملازمین کے لئے خوشخبری

یونین کونسلز ملازمین کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)محکمہ بلدیات پنجاب نے غیر فعال یونین کونسلز کے فنڈز سے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی یونین کونسلز کے ہزاروں ملازمین کے لئے اچھی خبرآگئی،تنخواہوں کے منتظر ہزاروں ملازمین کومحکمہ بلدیات پنجاب نے غیر فعال یونین کونسلز کے فنڈز سےتنخواہیں ادا کرنے کی اجازت دے دی،پنجاب حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کے بعد پرانے بلدیاتی نظام کے تحت موجود یونین کونسلز کو غیر فعال اور اکاونٹس کو منجمد کردیا گیا ہے، جس کے باعث غیر فعال یونین کونسلز کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں التواء کا شکار ہو گئی ہیں۔

تاہم اب محکمہ بلدیات پنجاب نےغیر فعال یونین کونسلز کے فنڈز سے ملازمین کی جنوری اور فروری کی تنخواہیں ادا کرنے کی اجازت دےدی ہے، جس کے لئے متعلقہ ایڈمنسٹریٹر کو تحریری طور پر سیکرٹری بلدیات پنجاب کو آگاہ کرنا ہوگا، لیکن نئے بلدیاتی اداروں میں منتقل ہونے والے ملازمین وہیں سے تنخواہ وصول کریں گے، محکمہ بلدیات پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےلاہور سمیت پنجاب بھر میں یونین کونسل نظام ختم کردیا ہے،  سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہناتھا کہ تمام  یونین کونسلز کے افسر اب میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت ہوں گے، پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سارا نظام ڈیجٹیلائزڈ ہو گا۔

علاوہ ازیں سرکاری اثاثہ جات کی نئے قانون کے مطابق لسٹیں بنائی جائیں گی، حدود اربع کا تعین کر دیا گیا ہے جس پرجلد عملدرآمد کروایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer