ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کا آج ہونیوالا احتجاج ملتوی

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کا آج ہونیوالا احتجاج ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈرنے سی ای او پرویز اختر کی جانب سے اساتذہ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہال روڈ پر واقع پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر لاہور کے وفد کی صدر اسحاق کمیانہ کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان سے ملاقات ہوئی۔

سی ای او پرویز اختر نےاساتذہ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی پر آج ہونیوالے احتجاج کی کال واپس لے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق آل ٹیچرز میونسپل کیڈر کے وفد میں انعام اللہ بھٹی ،محمد اجمل خان ، آصف گوہر اور اللہ رکھا شامل تھے، وفد نے سی ای او ایجوکیشن لاہور کے بروقت نوٹس اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer