داتا دربار، جیب کترا گینگ گرفتار

داتا دربار، جیب کترا گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) داتا دربار پولیس نے کارروائی کر کے جیب تراش گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے نقدی چوری شدہ موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ جیب تراش گینگ داتادربار کے علاقے میں رہائش پذیر ہے، جس پر پولیس نے چھاپا مار کر ملزم مقصود اور آصف کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے پچاس ہزار روپے نقدی 4چوری شدہ موبائل فونز اور دو ناجائز پستول برآمد کرلئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔