(ویب ڈیسک) فرانس کی بے باک اداکارہ اور دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار کی جانے والی بریجٹ بارڈوٹ (Brigitte Bardot) کا 91 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ صرف ایک اداکارہ ہی نہیں تھیں بلکہ ایک ایسی شخصیت تھیں جنہوں نے اپنی شرائط پر زندگی گزاری اور اپنی ذاتی زندگی کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہیں۔ ان کی فلمی کامیابیاں جتنی بڑی تھیں، ان کی نجی زندگی اتنی ہی تنازعات سے بھرپور رہی۔ بریزٹ بارڈوٹ اپنی بے باک طرزِ زندگی کے لیے جانی جاتی تھیں۔ سوانح عمری کے مطابق ان کے 100 سے زائد مرد اور خواتین سے تعلقات رہے۔
میڈیا رپوررٹس کے مطابق فرانس کی معروف اداکارہ بریزٹ بارڈوٹ کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے 91 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال سے فرانسیسی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ وہ جنوبی فرانس میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بریجٹ بارڈوٹ (Brigitte Bardot) بنیادی طور پر ایک فرانسیسی اداکارہ تھیں، اور ان کی زیادہ تر مشہور فلمیں فرانسیسی زبان میں ہیں، جن میں ہالی ووڈ (امریکی) فلمیں بہت کم شامل ہیں، جیسے کہ ان کی مشہور فلموں میں 'And God Created Woman' (خدا نے عورت کو پیدا کیا) شامل ہے، جو بین الاقوامی سطح پر کامیاب ہوئی مگر اصل میں فرانسیسی تھی، جبکہ ہالی ووڈ میں ان کا کام زیادہ نمایاں نہیں تھا، لیکن وہ فرانسیسی سینما کی ایک بڑی ستارہ تھیں جو عالمی سطح پر مشہور ہوئیں، جیسے کہ 'The Girl in the Bikini'. بریجٹ بارڈوٹ (Brigitte Bardot) 1950 کی دہائی میں فرانسیسی سنیما میں بے حد مقبول ہوئیں۔ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں 50 سے زائد فلموں میں کام کیا، لیکن 1973 میں اپنے کیریئر کے عروج پر فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بریزٹ بارڈوٹ کی نجی زندگی کافی رنگین رہی، جس کی آج بھی بات کی جاتی ہے۔ 
بریجٹ بارڈوٹ أ کی حقیقی زندگی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں تھی۔ ایک امیر خاندان میں پیدا ہوئی بریزٹ بچپن سے ہی آسائشوں میں پلی بڑھیں، مگر ان کے والد نہایت سخت تھے۔ ان کے گھر میں فلموں میں کام کرنے کا خیال تک ناپسند کیا جاتا تھا۔ ان کے کیریئر کا آغاز اس وقت ہوا جب محض 15 برس کی عمر میں انہوں نے ایک معروف میگزین کے سرورق کے لیے پوز دیا۔ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور فلمی آفرز کی بھرمار ہو گئی۔ والدین اس کے سخت خلاف تھے، لیکن بریزٹ اداکاری کے جنون میں مبتلا تھیں۔ اسی جنون میں وہ اپنا پہلا آڈیشن دینے پہنچیں، جہاں ان کی ملاقات ہدایت کار اور اسکرین رائٹر راجر وادیم سے ہوئی۔ بدقسمتی سے آڈیشن میں انہیں منتخب نہیں کیا گیا، مگر اسی ملاقات میں وہ راجر کے عشق میں مبتلا ہو گئیں ،جلد ہی دونوں کے درمیان معاشقہ شروع ہو گیا۔ جب بریجٹ بارڈوٹ أکے گھر والوں کو اس کا علم ہوا تو گھر میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے۔

ایک مسترد ہونے والے آڈیشن نے بریجٹ بارڈوٹ کی زندگی اور محبت کے سفر کا رخ بدل دیا۔ بریجٹ بارڈوٹ اس بات پر بضد ہو گئیں کہ وہ شادی کریں گی تو صرف راجر وادیم سے ہی۔ جب گھر والوں نے اس کی مخالفت کی تو وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں اور خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی۔ اہلِ خانہ نے بروقت انہیں بچا لیا، لیکن ان کی حالت دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔بالآخر والدین کو بریجٹ بارڈوٹ کے سامنے جھکنا پڑا اور انہوں نے شادی کی اجازت دے دی، مگر شرط یہ رکھی گئی کہ شادی بریزٹ کے 18 برس کی ہونے کے بعد ہی ہوگی۔ جینیٹ وِنسینڈو کی لکھی گئی ان کی سوانح عمری ’Brigitte Bardot: The Life, The Legend, The Movies‘ میں ان کی زندگی سے وابستہ کئی حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کتاب کے مطابق بریجٹ بارڈوٹ (Brigitte Bardot) کی ذاتی زندگی ہمیشہ تنازعات اور سرخیوں میں رہی۔ کہا جاتا ہے کہ ان کے100ے زیادہ عاشق تھے، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ ذہنی دباؤ اور اتار چڑھاؤ کے باعث انہوں نے زندگی میں کئی بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس کا آغاز کم عمری ہی میں ہو گیا تھا۔