سٹی 42 : مری میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ہو گا۔ مری کے مال روڈ، جی پی او چوک پر نیو ائیر نائٹ کے دوران صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فیملیز کے بغیر آنے والے افراد مری کے گردونواح میں رہیں گے۔ ہوائی فائرنگ سمیت کسی بھی ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی ۔