ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق

کراچی؛ کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

گورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

حادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کر کے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا، جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔