سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر نائب وزیراعظم کے مطابق صادق سنجرانی نے نائب وزیرِ اعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی، انہوں نے اس حوالے سے حکومت کے عزم کو سراہا۔
نائب وزیرِ اعظم نے عوامی فلاح پر مبنی ترقی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔