ویب ڈیسک : یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کے واقعے پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار کا ردِ عمل آگیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رجب بٹ پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جو ہوا ہے وہ وکیل کا کام نہیں ہے، وہاں کورٹ پولیس موجود تھی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ کورٹ پولیس ملزمان کو پیش کرنے اور لے جانے کے لیے ہوتی ہے، یوٹیوبر پر حملے پر افسوس ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی سٹی کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا، جس کے بعد عدالتی احاطے میں کشیدگی پھیل گئی۔
رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے سٹی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں اچانک وکلاء کے گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ تشدد کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئے اور فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔