ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ رواں سال ملتان سلطانز کو پی سی بی کی جانب سے خود آپریٹ کیا جائے گا جبکہ فرنچائز کے ہیڈ کے نام کا اعلان آئندہ 8 سے 10 دن میں کر دیا جائے گام، پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی تاکہ فرنچائز کے مستقبل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے 10 پارٹیوں نے بڈنگ کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ 8 جنوری کو دو نئی ٹیموں کو فروخت کیا جائے گا، علی ترین اگر چاہیں تو پی ایس ایل کی نئی ٹیم خرید سکتے ہیں، جب نئی ٹیموں کے مالکان سامنے آ جائیں گے تب لیگ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کامزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کی تجویز ہے اور تمام فرنچائزز کی رضامندی کی صورت میں یہی تاریخ فائنل کی جائے گی، کھلاڑیوں کے میڈیکل معاملات کیلئے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلائے گئے ہیں جبکہ انڈر 19 کرکٹرز کو پی سی بی خود سپورٹ کرے گا اور انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا، انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار کیا جا سکے۔