سٹی 42 : شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 ، ایم 4 اور ایم 5 بند کردی گئی۔
ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، جبکہ ایم 5 اور 3 کے بعد ایم 4 کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمدنے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،ترجمان کاکہناتھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورعوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔