عمیر افضل: داتا دربار پولیس کی کارروائی دو رکنی چور گینگ گرفتار،داتا دربار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے متحرک چوروں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔
تفصیلات کےمطابق ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، 1 موبائل، 1موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے ٹوٹیاں پلاس،پیچ کس سمیت دیگر آلات بھی برآمد ہوا، ملزمان دربار کے گرد و نواح سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں ارشد اور علی صابر شامل جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے داتا دربار پولیس کو متحرک چوروں کی گرفتاری پر شاباش دی اور کہا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔