ضلع کرم، فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردہلاک، 3 جوان شہید  

Firing,between,pak army and terrorists,City42
کیپشن: پاک فوج کے شہید ہونیوالے جوان، فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ضلع کرم میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 3 سپوت وطن کی خاطر شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اراولی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے تین سپوت شہیدہو گئے،شہدا میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رضوان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمدہوا، ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔