ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا جانے کے خواہشمندوں افراد کے لیے بُری خبر

امریکا جانے کے خواہشمندوں افراد کے لیے بُری خبر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی سپریم کورٹ نے کورونا وبا کے دوران بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وبا کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن کے حوالے سے پالیسی نافذ کی تھی۔ٹائٹل 42 نامی اس پالیسی کے تحت کورونا وبا کو بنیاد بناتے ہوئے امریکا میں پناہ کے لیے آنے والے 25 لاکھ کے لگ بھگ لوگوں کو واپس بھجوادیا گیا تھا جب کہ امریکا کی زمینی سرحدوں پر موجود افراد کو ملک میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

پالیسی کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں ، درخواست گزار وکلا کا موقف تھا کہ یہ پالیسی اپنے آبائی ملکوں میں ظلم اور سختیوں سے بچنے کے لیے آنے والوں کے تحفظ کے خلاف ہے۔

وکلا کا موقف تھا کہ ٹائٹل 42 اب قابل عمل نہیں رہی کیونکہ اب کورونا قابل علاج اور اس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہوگیا ہے۔امریکی سپریم کورٹ نے منگل کو درخواستوں پر فیصلے تک ٹائٹل 42 پر عمل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔