ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف ترین امپائر علیم ڈار کی امپائرنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور انہیں ریٹائر منٹ لینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
کراچی میں کھیلے جا رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار کو اپنے فیصلے واپس لینے پڑے ہیں۔
Babar Azam is given out LBW by Aleem Dar but he reviews successfully!#PAKvNZ pic.twitter.com/Iqmy3w68wm
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) December 26, 2022
پاکستان کی پہلی اننگز میں علیم ڈار نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو آؤٹ قرار دیا تھا جب دونوں نے ریویو لیا تو علیم ڈار کے فیصلے غلط ثابت ہوئے۔
It's Time For Aleem Dar Retirement!
— faizi (@s57007270) December 26, 2022
یکے بعد دیگرے دو غلط فیصلوں کو پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے علیم ڈار کی کلاس لے لی اور انہیں ریٹائر ہونے کا مشورہ دے دیا۔
Sarfaraz given out
— ЅᏦᎽ ???? (@13hamdard) December 26, 2022
But successfully reviewed and survived
One more wrong decision from aleem dar #pakvsnz pic.twitter.com/PQFIRSrr80
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن شبیر نامی ایک صارف نے کہا کہ ہمارے مسٹر پرفیکٹ علیم ڈار کو کیا ہو گیا ہے؟ کیا ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے؟
#AleemDar kiski Nazar lag gai apko chacha ????????♂️????????♂️#PakvsNZ #BabarAzam???? #SarfarazAhmed pic.twitter.com/5zW3Q2wLT6
— Tayyab Bhatti (@tayyabbhatti2) December 26, 2022
ایک اور ٹوئٹر صارف نے فیصلہ تبدیل کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ علیم ڈار کی جانب سے اب یہ نظارہ بار بار دیکھنے کو ملتا ہے۔</p
What happened to our Mr. Perfect Aleem Dar. Time for retirement? pic.twitter.com/X230Q911dq
— Hasan Shabbir ™ (@professor_hasan) December 26, 2022
علیم ڈار مسلسل 3 بار 2009، 2010، 2011 میں آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین امپائر ہونے کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔