ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس آج طلب کر لیا

عمران خان نے مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس آج طلب کر لیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس آج زمان پارک لاہور میں طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رویے پر غور بھی ہو گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سمیت اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت بھی ہو گی۔