لوئرمال (علی ساہی،عرفان ملک) ڈی ایس پی سطح کے 9 افسر، شہرکے 14 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے، آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی نے 9 افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عقیلہ نیازنقوی کو ایس ڈی پی او گارڈن ٹاؤن تعینات کر دیا گیا، ڈی ایس پی ظفراکرم کو پولیس لائنز لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، محمد نعیم ورک ایس ڈی پی مناواں اور امتیازالرحمان ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لگا دیا گیا، ڈی ایس پی مغلپورہ عادل رشیدکی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئیں۔ سب انسپکٹر عمران پاشا کو ایس ایچ او مغلپورہ اور سب انسپکٹر یاسر بشیر کو ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں سب انسپکٹر غلام حسین کو شیراکوٹ، انسپکٹر رضا ذاکر کو شادمان اور سب انسپکٹر عدیل انجم کو ایس ایچ او جوہر ٹاؤن لگا دیا گیا، انسپکٹر خدا بخش کو رائیونڈ سٹی، انسپکٹر طارق پرویز کوشمالی چھاؤنی اور انسپکٹر عاصم رفیع کا ایس ایچ او ڈیفنس سی تبادلہ کر دیا گیا۔ سب انسپکٹر فہیم امداد کو ماڈل ٹاؤن، سب انسپکٹر نعیم اللہ کو نشترکالونی اور سب انسپکٹر قادر علی کو ایس ایچ او ہیئر تعینات کیا گیا۔ انسپکٹر جاوید اقبال کو ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن اور انسپکٹر اظہر نوید کا تھانہ ڈیفنس اے تبادلہ کر دیا گیا، نئے ایس ایچ اوزکو 6 ماہ تک عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکے گا۔