کراچی طیارہ حادثہ، مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع

کراچی طیارہ حادثہ، مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پہلے مرحلے میں آٹھ ورثہ کو مجموعی طور پر آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے ادا کردئیے گئے ۔
پی آئی اے نے طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارہ حادثے کے آٹھ ورثہ کو ادائیگیاں کر دی گئیں۔طیارہ حادثہ کے آٹھ ورثہ کی جانب سے وراثتی سرٹیفیکٹ جمع کرادئے گئے تھےجس کے بعد ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی مد میں ادائیگی کردی گئی ہیں۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ ورثہ کو مجموعی طور پر آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں، اس میں دس لاکھ روپے فی کس بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلے تدفین کی مد میں دس لاکھ فی کس نہیں لیے تھے وہ بھی ادا کیے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے جیسے ہی وراثتی سرٖٹیفیکٹ موصول ہوں گے، ان کو فوری ادائیگی کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال 22 مئی کو کراچی آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 8303 جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس سے 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer