ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس پاکستانیوں کیلئے مہلک بن گیا

کورونا وائرس پاکستانیوں کیلئے مہلک بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس پاکستانیوں کیلئے مہلک بن گیا ،مزید 63 افراد کی جانیں لے گیا ۔ 1700 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔


پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ( covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30666 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1776 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 63 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.9 فیصد رہی۔


سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9992 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 75085 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 39599 ہے۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1602 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 425494 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 212093 ہوگئی ہے جب کہ 3502 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
 

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 136669 ہے اور 3959 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18099 اور ہلاکتیں 182 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57746 اور 1617 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8235 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 219 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4853 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37390 ہے اور اب تک 412 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یاد رہے برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 385 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔برطانیہ میں وبا کے آغاز کے بعد 24 گھنٹوں میں متاثر ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اموات 71 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer