محکمہ ایکسائز کا سمارٹ کارڈز گھر بھجوانے کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا

 محکمہ ایکسائز کا سمارٹ کارڈز گھر بھجوانے کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا
کیپشن: City42 - Excise smart Card
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز کا 2 دن میں سمارٹ کارڈز گھر بھجوانے کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21 دسمبر کے بعد بھجوائی گئی ڈیمانڈز کے باوجود سمارٹ کارڈز دفاتر نہ بھجوائے جاسکے۔ کورئیر کمپنی نے بھی بغیر پیکنگ سمارٹ کارڈز لینے سے انکار کردیا۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے سمارٹ کارڈ کے اجرا کا افتتاح 18 دسمبر کو کیا تھا۔ محکمہ ایکسائز نے 2 سے 3 روز میں سمارٹ کارڈز شہریوں کے گھر بھجوانے کا دعوی کیا تھا۔ جبکہ پچھلے گیارہ روز میں صرف 2 ہزار کے قریب سمارٹ کارڈز دفاتر میں بھجوائے گئے ہیں۔ کیونکہ کورئیر کمپنی نے بغیر پیکنگ سمارٹ کارڈز اٹھانے سے انکار کر دیاہے۔ اب سمارٹ کارڈز موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کے دفاتر میں بھجوائے جارہے ہیں۔ جس کے بعد شہری موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کے دفتر سے سمارٹ کارڈز وصول کر سکیں گے، یا فائل کے ساتھ شہریوں کے گھر بھجوائے جائیں گے۔

محکمہ ایکسائز کی ناقص حکمت عملی کے باعث سمارٹ کارڈز گم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ اب کارڈز مختلف دفاتر میں جائیں گے جہاں پر وصولی یا ڈلیوری کے وقت نئے پراسس کا سامنا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer