شاہدندیم: لیسکو میں متعدد افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر تقروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ عبداللہ شبیر کو ڈپٹی مینجر آپریشن باغبانپورہ ڈویژن تعینات کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکوکےمتعددافسران کوگریڈ18میں ترقی دےدی گئی ۔آصف جاوید کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر بطورڈپٹی مینجرانسپکشن جی ایس سی کام جاری رکھنےکی ہدایتکردی گئی۔کامران نوید کو ترقی دیکر ڈپٹی مینجرگلشن راوی ڈویژن اور خالد محمودکو اگلے گریڈ میں ترقی دیکرڈپٹی مینجرٹیکنیکل ساؤتھ سرکل کام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب شاہد امجد ملک گریڈ18میں ترقی پانے کے بعد ڈپٹی مینجرایس اینڈآئی تعینات ہو گئے۔ شجاعت علی کو گریڈ18میں ترقی دیکر ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل سنٹرل سرکل تعینات کر دیا گیا۔ سائرس اعظم کو گریڈ18میں ترقی دیکر ڈپٹی مینجررینالہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔