میٹروپولیٹن کا اجلاس ایک بار پھر چئیرمینوں کے شکوؤں کی نذر

میٹروپولیٹن کا اجلاس ایک بار پھر چئیرمینوں کے شکوؤں کی نذر
کیپشن: metropolitan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: میٹروپولیٹن کا اجلاس بے نتیجہ ختم،مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی،ایجنڈے پر موجود60`قراردادیں منظور کرلی گئیں۔اجلاس کوغیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال2017کا میٹرو پولیٹن کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔ایک جانب توچیئرمینوں نے اپنے علاقوں کے مسائل اور اختیارات نہ ہونے کا رونا رویا۔جبکہ دوسری جانب  دوران اجلاس شدید نعرے بازی  کی گئی۔اپوزیشن لیڈر عفیف صدیقی کے خطاب پر ایوان مچھلی منڈی بنارہا ۔ اجلاس میں ممبران نےمیٹروپولیٹن کارپوریشن کےایوان کی سال بھر کی کارکردگی پرکڑی تنقید کی۔

اجلاس کےایجنڈےپر60 سےزائد قراردادیں منظور کرلی گئی۔ایل ڈبلیو ایم سی کی ناقص کارکردگی، مئیر لاہور کی غیر حاضری کی صورت میں سینئر ڈپٹی مئیر کے بطور مئیر کام کرنے کی قرارداد سمیت دیگرقراردادیں شامل تھی۔

اجلاس میں اپوزیشن ممبر راجہ فضل الہٰی بٹ نے کاروائی کابائیکاٹ کیا تو ایوان روعمران رواورگونوازگو کےنعروں سےگونج اٹھا۔شورشرابہ کے باعث سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔