سٹی 42: غازی روڈ ، مست اقبال روڈ ، 4 نمبر گلی و ملحقہ آبادی میں 3 گھنٹےسےبجلی کےوولٹیج میں کمی کی شکایات سامنے آئی
گزشتہ 3 گھنٹوں سے وولٹیج میں کمی پر اہل علاقہ اذیت کا شکار ہیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گھنٹوں لائٹ کی بندش اور وولٹیج کی کمی سے تنگ آ چکے ہیں۔
بجلی کےوولٹیج کی کمی سے گھریلو الیکٹرانک کی اشیا خراب ہو گئی ہیں ۔اہل علاقہ کالیسکوحکام سےنوٹس لےکروولٹیج کی کمی ٹھیک کرانےکامطالبہ کردیا۔
جوہر ٹاؤن ، ٹاون شپ ، اقبال ٹاون ، کوٹ لکھپت سمیت لاہور کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے شکایات کے انبار لگا دیے ۔