ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں  بجلی بند رہے گی 

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں  بجلی بند رہے گی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں  بجلی بند رہے گی ۔

 کیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہنے کا شیڈول جاری کردیا۔ کیسکو کے مطابق 30 اگست کو مختلف 11 کے وی فیڈرز سے صبح 10:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔30 اگست کو اسٹیڈیم فیڈر سے صبح 11 سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، 31 اگست کو سریاب گرڈ کے مختلف فیڈرز سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

31 اگست کو شیخ ماندہ گرڈ کے مختلف فیڈرز سے صبح 10:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔

30 اور 31 اگست کو 132 کے وی اوستہ محمد، گنداخہ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث بجلی بند رہے گی۔کیڈٹ کالج جعفرآباد فیڈر سے روزانہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کیسکو نے بجلی بندش سے زحمت پر صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کردی۔