بابر شہزاد ترک : ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کو ہسپتال معاملات سے عدم فعال ہونے کی ہدایت کردی گئی ۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ای ڈی پمز کو جامع تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہنے کی ہدایت کردی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز عمران سکندر ہسپتال سے نہیں گئے، بدستور موجود ہیں ۔
ای ڈی پمز نے میڈیا کے رابطہ کرنے پر اظہار خیال سے بھی انکار کر دیا۔
ای ڈی پمز رانا عمران سکندر نے موقف دیا کہ میں انکوائری رپورٹ تک میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتا۔