سٹی 42: ایکسپو سینٹر میں راشد لطیف خان گروپ کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صحت اور تعلیم کے شعبوں سے وابستہ ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔
سمٹ میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے خصوصی شرکت کی، جبکہ فلسطینی سفیر زہیر محمد حمداللہ زید اور سربراہ اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب بھی تقریب میں شریک ہوئےپروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان ستارۂ امتیاز، سی ای او صباحت خان سمیت قومی و بین الاقوامی ماہرین، سفیروں، تعلیمی و طبی شخصیات اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے بھی سمٹ میں شرکت کی۔
ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر صحت، تعلیم، تحقیق، پالیسی سازی، سفارت کاری اور انسانی وسائل سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی مقررین نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تحقیق، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پالیسی سازی اور نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔