سٹی 42: دریائے راوی میں طغیانی کے بعد پنجاب پولیس کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 15ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب پولیس کی بہادر خواتین افسران اور اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں شانہ بشانہ ہیں،ابتک مجموعی طور پر 90ہزار 700 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،سیلاب میں پھنسے 82 ہزار 200 سو سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا لاہور میں 5000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ،متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے 700 سے زائد گاڑیاں، 40 کشتیاں زیراستعمال ہیں،آئی جی پنجاب نے متاثرہ افراد کا انخلا، ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ۔
آئی جی پنجاب نے کہا متاثرہ افراد کو بھرپور سکیورٹی، خوراک، ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائیں،پی ڈی ایم اے، انتظامیہ، ریسکیو، سکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں، دریاؤں کے کنارے آباد دیہاتوں، آبادیوں میں پولیس کی پٹرولنگ بڑھا ئی جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App