ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب ؛چیئرمین جوائنٹ چیفس کی بطور مہمان خصوصی شرکت

 ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب ؛چیئرمین جوائنٹ چیفس کی بطور مہمان خصوصی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب کا انعقاد ہوا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاتقریب میں بطور مہمانِ خصوصی  شریک ہوئے ۔

تقریب میں سول و عسکری حکام، سفارتکار، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی  شریک ہوئے ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کے اظہار کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کی گئی ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ترکیہ کے عوام، قیادت اور مسلح افواج کو یومِ فتح کی مبارکباد دی،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات آزمائشوں میں کندن بنے ہیں، 

 دونوں ممالک تعلقات کو ہر میدان میں مزید وسعت دیں گے۔پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مضبوط شراکت داری کے عکاس ہیں،

تقریب آمد پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ترکیہ کے ناظم الامور  نے استقبال کیا۔