سٹی 42: سنٹرل پولیس آفس میں جاری پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا،23 انسپکٹرز کو ریگولر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
ڈیجیٹلائزڈ سسٹم پر ڈی پی سی کا انعقاد ہوا، ایچ آر ایم ایس کے تحت اے سی آرز مکمل کی گئیں ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا
قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ریگولر ترقی دی گئی،ترقی پانے والوں میں سید اسد بخاری، مدثر اللہ خان، سید حسنات حسین شاہ ،بشارت علی، زبیر اخلاق،سعد عظیم، محمد اشفاق بٹ، اکبر مسعود کو ترقی دی گئی
محمد نواز، محمد طارق، محمد اصغرخان، علی آصف، محمد سرور کو بھی ڈی ایس پی بنا دیا گیا،محمد ارشدندیم،محمد کلیم،حسنین سلیم مہر ،انسپکٹرمحمد رمضان، شاہد حسین، محمد حسن طاہر، غلام رسول ،انسپکٹرطارق ستار، محمد عبداللہ اور محمد فیصل ندیم بھی ڈی ایس پی بننے والوں میں شامل ہیں
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ اڑھائی سال میں 555 سے زائد انسپکٹرز کو اگلے عہدے پر ترقی دی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App