سٹی 42: قومی ایئر لائن پی آئی اے ترجمان نے سیالکوٹ سے فضائی آپریشن کے متعلق اعلامیہ جاری کردیا
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل ہے۔
اس صورتِ حال کے پیشِ نظر، پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا ہے۔پی آئی اے کی سیالکوٹ ائیرپورٹ سے آپریٹ ہونے والی متعلقہ پروازیں اب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلائی جائیں گی۔
مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں کی بروقت معلومات اور اوقات کار کے لیے ایئر لائن کے کال سینٹر 786-786-111 سے رابطے میں رہیں،
تاکہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔