سٹی 42 : ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 30 لاکھ ڈالرز گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی گرانٹ کا اعلان کیا گیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے دریائے راوی سے متاثرہ سیلاب علاقوں کا دورہ کیا۔ اے ڈی بی کے صدر نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 30 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا ۔
صدر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لیے فوری امداد دی جا رہی ہے ۔