ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی صدر کی مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی صدر کی مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، صدر پیزیشکیان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کے برادر عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ 

 وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی جانب سے ہمدردی و یکجہتی کے اظہار اور ایران کی طرف سے دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ 

 وزیراعظم نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے گہرے احترام اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ملاقات و گفتگو کے حوالے سے مثبت خیالات کا بھی اظہار کیا۔