سٹی 42 : سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے نئے امریکی قونصل جنرل کو جناح کیپ اور شال کاتحفہ پیش کیا ۔
گورنرسندھ کے ہمراہ امریکی قونصل جنرل نےبانی پاکستان کے روم کابھی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ نئے امریکی قونصل جنرل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
