ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا 31 اگست تک سکولوں کی صفائی کا کام مکمل کرنےکاحکم

محکمہ سکول ایجوکیشن کا 31 اگست تک سکولوں کی صفائی کا کام مکمل کرنےکاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے 31 اگست تک سکولوں کی صفائی کا کام مکمل کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم ستمبر سے سکول کھولنے کا اعلان کررکھا ہے۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق چھتوں کمروں، واٹرٹینک اور ٹائلٹس کی صفائی کروائی جائے۔ اسکے علاوہ پلے گراونڈز میں گھاس کی کٹائی ،ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 

مراسلہ کے مطابق سکول میں جھاڑیوں کی کٹائی اور کوڑے کو ٹھکانے لگایا جائے۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی اتھارٹیز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔