زاہد چودھری: حکومت نے گردے کی پتھری کے شعاعوں سے علاج کے لیے3 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید لتھوٹرپٹر مشینیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
جنرل ہسپتال لاہور، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے لیے ایک، ایک مشین خریدی جائے گی۔
ان مشینوں کی خریداری پر مجموعی طور پر 56 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال کی پرانی لتھوٹرپٹر مشین اپنی عمر پوری کرچکی ہے جسے اب نئی مشین سے تبدیل کیا جائے گا۔